ارشاد بھٹی اور سماراج کی شادی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 ارشاد بھٹی اور سماراج کی شادی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشاد بھٹی اور ٹی وی ڈراموں کی سابق اداکارہ و میزبان سماراج رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔شادی کی تقریب بادشاہی مسجد کے قریب ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی۔

ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ 2022 میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد ارشاد بھٹی نے مختلف پروگرامز میں اپنی اہلیہ کی محبت اور یادوں کا ذکر کیا، دلہن سما راج سابق اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ تقریب  میں قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں سماراج اورارشاد بھٹی کو فوٹوشوٹ کراتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سماراج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شادی کی ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمہ تحریر کیا اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا۔سما راج نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنی شادی کے خوبصورت لمحات کی ایک ویڈیو شیئر کی جو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے آغاز میں دولہا اور دلہن کو نکاح نامے پر سائن کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکبادیں دے رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں