جلاؤ گھیراؤ اور مار دو اس ملک کا مقدر نہیں :عظمٰی بخاری

جلاؤ گھیراؤ اور مار دو اس ملک کا مقدر نہیں :عظمٰی بخاری

لاہور(سٹاف رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بہت جلد دیہاتی خواتین کے لائیو سٹاک پروگرام لا رہی ہے ۔ دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا۔

پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے کم عمر بچیوں کی شادی پر پابندی لگائی۔ گالی گلوچ، طوفان بدتمیزی، جلاؤ گھیراؤ اور مار دو اس ملک کا مقدر نہیں ۔ ہمارے ملک میں جب تک مسالے والی نیوز نہ ہو وہ نیوز ہی نہیں سمجھی جاتی۔ ملکی تعمیر و ترقی میں میڈیا سمیت تمام اداروں کا مثبت کردار نا گزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔  انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سے اسلامی ممالک فیملی پلاننگ کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس پر بات کرنا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے ۔ مذہب پر ہم سب کی اپنی اپنی تعریف ہے ۔ پیمرا رولز کے مطابق تمام چینلز کو اپنے ایئر ٹائم میں سے دس فیصد وقت پبلک سروس کے میسجز کے لئے صرف کرنا ہوتا ہے ۔ مگر یہاں کوئی بھی میڈیا ہاؤس اس رول کو فالو نہیں کرتا۔ ہم سب کو دیکھنا چاہیے کہ ہمارے ملک میں کتنی عورتیں اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ،پانچ بچوں کی بجائے دو بچوں کو پالنا بہت آسان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں