غلط بیانی کے الزام میں لطیف کھوسہ کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (این این آئی)رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کیخلاف ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ نفرت پھیلانے ، غلط بیانی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ وارنٹ گرفتاری کیلئے جج عباس شاہ کی عدالت میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ پیکا قانون کی مختلف سیکشنز کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر متن کے مطابق لطیف کھوسہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بلوچستان اور کے پی کے کے ٹوٹنے کی بات کرکے ملک میں ایک فساد پھیلانے کی کوشش کی۔