حکومت سیاسی، اخلاقی، آئینی طور پر شکست کھا چکی :حمداللہ

حکومت سیاسی، اخلاقی، آئینی طور پر شکست کھا چکی :حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی )جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ریکوڈک پراجیکٹ میں بلوچستان کا حصہ 25 سے کم کرکے 5فیصد کرنے کی کوشش ہورہی ہے ، اسلام کہتا ہے کہ وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے ۔

حکمرانوں نے معاشی و سیاسی طور پر ملک کو زمین بوس کردیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشکی کلی میں جامعہ محمودیہ کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب میں کیا ۔ مولانا شیخ غلام نبی، مولانا عبداللہ جان ،حافظ عبداللہ گورگیج، مولانا غلام حیدر نوشکوی، مفتی ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا ۔حافظ حمداللہ نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مدارس ایکٹ متفقہ پاس ہوا جس پر بڑے چھوٹے میاں سمیت پاپا اور بیٹا سب متفق تھے مگر اب صدر نے ایکٹ کو ٹھوکر مارکرثابت کردیا حکومت سیاسی اخلاقی اور آئینی طور پر شکست کھا چکی ہے ، پارلیمان سے پاس مدارس ایکٹ کو آئین کا حصہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ،26 ویں آئینی ترمیم سے قبل جو مسودہ اسمبلی میں پیش کیا جارہا تھاسے اتنا خفیہ رکھا گیا کہ وزرا اور ارکان اسمبلی بھی بے خبر تھے اس مسودے میں 73 کے آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتوں کا قیام اور بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کی کوشش کی گئی، قائد نے متنازعہ مسودے کاراستہ روک کر ثابت کردیا علماکو اسلام آباد سے نہیں اسلام سے محبت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں