عمران خان کی علی امین کو اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی )تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مذاکراتی عمل تیز کرنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حزب اختلاف سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن جماعتوں سے مؤثر رابطوں کا ٹاسک دیا ہے ۔عمران خان کی ہدایت کے بعد تحریک انصاف نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم بیٹھک متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی عمل کے حوالے سے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے ) کے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔