قائداعظم کا 148واں یوم پیدائش کل ،ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

 قائداعظم کا 148واں یوم پیدائش  کل ،ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

اسلام آباد (این این آئی) بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کا 148واں یوم پیدائش کل 25دسمبر (بدھ)کو انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوگا جس میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی جس میں اعلیٰ حکومتی ،عسکری اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان،  بینک اور دیگر مالیاتی ادارے کل25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بند رہیں گے ۔بینکس اور مالیاتی ادارے ایک روز بند رہنے کے بعد جمعرات کے روز دوبارہ کھلیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں