عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 45کروڑ ڈالر قرض منظور

عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 45کروڑ ڈالر قرض منظور

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 45کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ رقم سندھ فلڈایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ پرخرچ کی جائیگی۔

یہ رقم متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو میں مدد دے گی، پانی، صفائی اورحفظان صحت کی سہولت فراہمی میں بھی مددملے گی۔ نئی معاونت2022میں منظورہونے والے 50کروڑڈالرکے منصوبے پرمبنی ہوگی،منصوبے کے تحت 4لاکھ 10ہزار بنیادی رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیرشامل ہے ،اضافی مالی معاونت سے سندھ میں کم از کم 3لاکھ 60ہزار مزید افراد مستفید ہوں گے ، یہ رقم ان افراد کیلئے جامع رہائشی تعمیرنوکی کوششوں کو وسعت دینے کیلئے ہے ،یہ اضافی وسائل کم ازکم 30ہزارمحفوظ پانی ،حفظان صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں