مہاجر کلچر ڈے پرریلی،گورنر سندھ نے موٹر سائیکل چلائی

مہاجر کلچر ڈے پرریلی،گورنر  سندھ نے موٹر سائیکل چلائی

کراچی (خبرایجنسیاں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مہاجر کلچر ڈے کی موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی،گورنر نے موٹر سائیکل چلا کر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے گورنر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ریلی میں شرکت کی۔گورنر نے کہا کہ مہاجر کلچر ہماری پہچان اور فخر ہے ، ریلی کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا گیا، گورنر نے کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے تقریب کویادگاربنادیا۔مہاجر کلچر ڈے کی مرکزی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ۔اٹلی، قطر، ترکیہ ، جاپان، کویت، انڈونیشیا ، ایران، جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای کے قونصل جنرلز نے گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔ کامران ٹیسوری کے ہمراہ قونصل جنرلز نے مہاجر کلچر ڈے کے لیے ثقافتی سٹیج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں