گندم ریٹ5ہزار،گنے کا400 روپے من مقرر کیا جائے ،کسان اتحاد

گندم ریٹ5ہزار،گنے کا400 روپے من مقرر کیا جائے ،کسان اتحاد

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا کہ گندم کا ریٹ5ہزار روپے اورگنے کا400 روپے فی من مقرر کیا جائے۔

 مطالبات پورے نہ ہوئے تو اسلام آباد میں دھرنا دینگے ،پنجاب حکومت نے ملز مالکان کو کسانوں کو لوٹنے  کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،گندم کے معاملے میں پنجاب حکومت نے کسانوں کیساتھ دھوکا کیا  اورانہیں اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، مرکزی صدر میاں عمیر مسعود کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد باٹھ نے کہا کہ کسان کی تباہی میں بجلی بلوں میں اضافہ بھی شامل ہے ، ناجائز یونٹس ،ریڈنگ اور کٹوتی کے ذریعے کسانوں کولوٹا جا رہا ہے مگر پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، انہوں نے کہاکہ سال 2024 پاکستان کی زراعت کیلئے ایک تباہ کن سال رہا، کسان کے ساتھ اتنی زیادتیاں کی گئیں کہ جسکی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں