اسٹیبلشمنٹ مذاکراتی ٹیم کو سہولت فراہم کر رہی:شیر افضل مروت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمارے کئی بار مذاکرات ہوئے ، اسٹیبلشمنٹ مذاکراتی ٹیم کو فیسلیٹیٹ بھی کررہی ہے۔
مذاکرات کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی بہت مثبت ہیں،ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا سیاسی دہشت گردی کیاہوتی ہے ؟ 26 نومبر کو ہمیں مارا گیا، 26 نومبر کو کیاہوا سب جانتے ہیں، ہمیں سیاسی دہشت گرد قرار دیا جارہاہے ، موجودہ وقت ایسے بیانات کا نہیں تھا،پی ٹی آئی میں بہت سارے عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ توپوں کا رخ اداروں کی طرف ہو، ہماری کوشش ہے کہ اداروں کو سیاست کی نظر سے نہ دیکھا جا ئے ، مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے ۔