سونے کی قیمت مستحکم رہی

سونے کی قیمت مستحکم رہی

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی۔

 تبدیلی کے 2620 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 273200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 234225 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں