دوسراٹی 20:نیوزی لینڈ کی سری لنکا پر45رنزسے غلبہ
ولنگٹن(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 45 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ،مارک چیپمین 42، ٹم رابنسن 41 ،مردمیدان مچل ہے ناقابل شکست 41 اور گلین فلپس 23 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ، ونندو ہسارنگا نے دو جبکہ نوان تھشارا اور متھیشا پتھیرانا نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آٹ کیا ۔سری لنکا کی ٹیم 19.1اوورز میں 141 رنز بناسکی ۔کوسل پریرا 48، پاتھم نسانکا 37 اور چارتھ اسالنکا20رنز بناسکے ۔یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آئی لینڈرز کو 45 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔
جیکب ڈفی نے چار اور میٹ ہنری اور مچل سنٹنر نے دو، دو جبکہ زیکری فوکس اور مچل بریسویل نے ایک ،ایک وک حاصل کی۔