جرمنی سے ترسیلات زر میں25.1فیصد اضافہ

جرمنی سے ترسیلات زر میں25.1فیصد اضافہ

کراچی(این این آئی)جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیاد پر25.1فیصد نمو ریکارڈکی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر 2024 جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 285ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 25.1 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی سے ترسیلات زر کا حجم 227ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں