بمراہ تھک گئے ،آسٹریلیاکیخلاف ٹیسٹ میچ میں اوورکرانے سے انکار

بمراہ تھک گئے ،آسٹریلیاکیخلاف  ٹیسٹ میچ میں اوورکرانے سے انکار

میلبورن (سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے روہت شرما کو اوور کروانے سے انکار کردیا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز میں 24.4 اوورز کروائے ۔۔

جبکہ میچ میں انہوں نے 53.2 اوور کئے جو ان کی ایک ٹیسٹ میچ میں کروائے گئے اوورز کی سب سے زیادہ تعداد ہے تاہم چوتھے روز آسٹریلیا کی 91 رنز پر 6 وکٹیں گر گئی تھیں اور بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں اس دوران کپتان روہت شرما نے ان سے کہا کہ ایک اوور اور کروادو جس پر بمراہ نے کہا کہ بس اب زورنہیں لگ رہا ۔ جسپریت بمراہ کے اوور کروانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں