1997 میں گُم ہوجانے والا کھلونا سمندر سے برآمد

1997 میں گُم ہوجانے والا کھلونا سمندر سے برآمد

لندن(نیٹ نیوز)لیگو کے لاکھوں ٹکڑوں کی سمندر سے بازیابی کے لیے وقف ٹیم نے سمندر کی زمین سے لیگو شارک برآمد کی ہے جو 1997 میں کھو گئی تھی۔

1997 میں سمندر میں گرنے والے لیگو کے لاکھوں ٹکڑوں کی بازیابی کے لیے وقف پروجیکٹ کے عملے نے کہا کہ اس سال سینکڑوں ٹکڑے سمندر سے برآمد کیے گئے ہیں جن میں سب سے پہلی لیگو شارک ہے ۔لیگو لوسٹ ایٹ سی پروجیکٹ اُن لیگو بلاکس کی تلاش کے لیے وقف ہے جو 13 فروری 1997 میں انگلینڈ کے لینڈ اینڈ ساحل سے 20 میل دور ٹوکیو ایکسپریس کارگو جہاز سے کنٹینر میں بند گرگئے تھے۔ لیگو لاسٹ ایٹ سی پروجیکٹ کے بانی، ٹریسی ویلیمز نے کہا کہ 2024 کے دوران سینکڑوں گمشدہ لیگو کھلونے برآمد کیے گئے ہیں جن میں لیگو شارک پہلی دریافت تھی۔ 35 سالہ ماہی گیر رچرڈ ویسٹ نے پینزانس سے تقریباً 20 میل جنوب میں اپنے ایک جال میں شارک لیگو پائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں