دنیا کا وہ بدترین ٹریفک جام ،عارضی گھر بنانے پڑگئے

دنیا کا وہ بدترین ٹریفک جام ،عارضی گھر بنانے پڑگئے

بیجنگ(نیٹ نیوز)تاریخ میں دنیا کا سب سے طویل ٹریفک جام چین میں ہوا تھا۔یہ ٹریفک جام چائنا نیشنل ہائی وے 110 پر پیش آیا۔

گاڑیوں کی قطاریں 100 کلومیٹر (62 میل) طویل تھیں اور یہ ٹریفک جام 12 دن تک جاری رہا تھا جس کے آس پاس عارضی آبادیاں قائم ہوگئی تھی۔یہ واقعہ 14 اگست 2010 کا ہے اور اس میں چین کے دارالحکومت بیجنگ سے تبت جانے والے مسافر شامل تھے ۔اس ٹریفک جام کے پیچھے کئی عوامل کارفرما تھے ،ہائی وے پر کوئلوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل جاری تھی۔،سڑک پر جاری کام نے بھی ٹریفک کی گنجائش کو محدود کردیا تھا،ہائی وے پر ٹرکوں کی بڑی مقدار موجود تھی،اس دوران ہائی وے پر کئی گاڑیاں بھی خراب کھڑی ہوئیں تھیں، کچھ گاڑیاں 24 گھنٹوں میں صرف 1 کلو میٹر سفر کرپاتی تھیں۔ لوگوں نے یہ 12 دن اپنی گاڑیوں میں سو کر اور کھا پی کر گزارے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں