علیزہ سلطان نے فیروز خان کو غیر ذمے دار والد قرار دیدیا
لاہور(شوبزڈیسک )ناکام شادی کے بعد انفلوئنسرز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزہ سلطان نے سابق شوہر، اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کو غیر ذمے دار والد قرار دے دیا ۔۔
نئے سال کے آغاز پر علیزہ سلطان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے 2024ء کے اختتام پر خود سے سوال پوچھنے کے لیے کہا۔اس دوران جہاں متعدد صارفین نے علیزہ سلطان کی تعریف کی اور انہیں ایک مضبوط خاتون قرار دیا وہیں ایک صارف نے پوچھا کہ بطور تنہا والدہ بچوں کی پرورش کرنے میں انہیں پیش آنے والی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ؟،اس سوال کے جواب میں علیزہ سلطان نے بتایا کہ بطور تنہا والدہ دو بچوں کی پرورش کرنا آسان کام نہیں ہے ، یہ کام اس وقت مزید مشکل بن جاتا ہے کہ جب آپ کے ساتھ شریک والد غیر ذمے دار شخص ہو، ساری مشکلات کے باوجود بطور ماں ہر کام کرنا پڑتا ہے ، کبھی بچوں پر سختی کرنی پڑتی ہے ، کبھی ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا پڑتا ہے ، کبھی ان کی سننی پڑتی ہے اور کبھی انہیں سنانی پڑتی ہے ۔