علامات سے قبل قلبی خطرات بتانے والا آلہ
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی محققین نے مصنوعی ذہانت کا آلہ بنایا ہے جو علامات ظاہر ہونے سے قبل سنجیدہ قلبی کیفیت کے خطرات میں مبتلا افراد کی نشان دہی کر سکتا ہے۔
یہ پیش رفت ممکنہ طور پر فالج کے ہزاروں کیسز سے بچا سکے گی۔یونیورسٹی آف لِیڈز اور لِیڈز ٹیچنگ ہاسپٹل این ایچ ایس ٹرسٹ کے سائنس دانوں کی جانب سے بنایا جانے والا اے آئی سسٹم الیکٹرونک ہیلتھ ریکارڈز کی تجزیہ کرتا ہے تاکہ ایٹریئل فائبریلیشن کی علامات کی نشان دہی کرتا ہے۔ اس کیفیت مین دل کی دھڑکن بے ترتیب اور غیر معمولی طور پر تیز ہوجاتی ہے۔ یہ آلہ عمر، جنس، قومیت اور موجودہ طبی کیفیت سمیت مریض کے ڈیٹا کا معائنہ کرتا ہے تاکہ خطرے کے امکانات کا حساب لگایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق اس الگورتھم کی تربیت 21 لاکھ افراد کے طبی ریکارڈز کی مدد سے کی گئی اور ایک کروڑ اضافی ریکارڈز سے اس کی تصدیق کی گئی۔