میلبورن ٹیسٹ ، تماشائیوں کی سٹیڈیم آمدکا ریکارڈ قائم: بھارت کو مات، آسٹریلیا 184 رنز سے کامیاب

میلبورن ٹیسٹ ، تماشائیوں کی سٹیڈیم آمدکا ریکارڈ  قائم: بھارت کو مات، آسٹریلیا 184 رنز سے  کامیاب

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا آل ٹائم نیاریکارڈ قائم ہوگیا ۔۔

جبکہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت 184رنز سے ہرا سیریزمیں 2-1کی برتری حاصل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے سیریزکے چوتھے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی آمد کا 87 سالہ پرانا ریکارڈ توٹا۔1937 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میںمیلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا تاہم آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائی آئے جبکہ پہلے رو ز 87 ہزار 242 تماشائی آئے تھے ۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت میچ میں 90 ہزار 293 تماشائیوں نے دیکھا تھا۔دوسری طرف آسٹریلیا نے بھارت کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں روز پوری بھارتی ٹیم 340 رنز ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارتی ٹیم کے دوسری اننگز میں صرف دو کھلاڑی ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے جبکہ تین بیٹرز کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہیں ملا ۔یشوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا سکے ۔ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے 3، 3 جبکہ نیتھن لیون نے 2 جبکہ مچل سٹارک اور ٹریوس ہیڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگر میں 474رنزبنائے جبکہ بھارتی ٹیم 369پر ڈھیر ہوگئی ، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 234رنزبنا کر بھارت کو فتح کیلئے 340رنزکا ہدف دیاتھاتاہم پوری ٹیم 155رنزپرڈھیر ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں