پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے ، اچکزئی

پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو  اسمبلی کو فارغ کیا جائے ، اچکزئی

چمن (این این آئی)سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے ۔

چمن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام قومی جرگے سے خطاب کرتے محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی حیثیت ہی ختم کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کا واحد حل ہے آئین کو اپنے آپ پر لاگو کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیبل ٹاک سے مسائل حل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں