بیرون ملک جانے کی اجازت

 بیرون ملک جانے کی اجازت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے روانگی سے قبل ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پرسماعت کے دوران لطیف کھوسہ اور دیگر عدالت پیش ہوئے ،لطیف کھوسہ نے کہا5 تاریخ کو فلائٹ تھی،نہیں جانے دیا،اب کینیڈاجانا ہے عدالت نے لطیف کھوسہ کو ہدایت کی آپ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں کہ جب عدالت بلائے پیش ہوں گے ،اس دوران عدالت نے لطیف کھوسہ کو بیرون جانے کی اجازت دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں