ڈھائی سال میں غیر ملکی قرض نہیں بڑھا:گورنر سٹیٹ بینک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال میں غیر ملکی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، قلیل عرصے کے لیے 8 ارب ڈالرز کا پورا قرض واپس کر دیا۔
ایکسٹرنل اکاؤنٹس کو کنٹرول کر لیا جائے تو ترقی ہوگی۔گورنر سٹیٹ بینک نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد خطاب میں کہا کہ بلند شرح سود سمیت دیگر مسائل حل ہوگئے ہیں، اب امپورٹس پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، جاری کھاتوں کی صورتحال مستحکم ہے ، دسمبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر کے قریب ہوں گے جبکہ رواں مالی سال کم از کم 35 ارب ڈالر ترسیلات آئیں گی۔اپریل تا جون 2025 ئکے دوران مہنگائی کی شرح بڑھ سکتی ہے ، ملکی ایکسپورٹس ہماری توقعات سے کم ہیں، کاروباری طبقہ برآمدات کے لیے زیادہ کام کرے ۔