کوئلہ کان گیس بھرنے سے بیٹھ گئی 12مزدور دبنے کی اطلاعات

کوئلہ کان گیس بھرنے سے بیٹھ گئی  12مزدور دبنے کی اطلاعات

کوئٹہ ( دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )نواحی علاقے سنجدگی میں کوئلہ کی کان گیس بھرنے سے بیٹھ گئی، بتایا گیا ہے کہ کان بیٹھنے سے 12مزدوروں کے دب جانے کی اطلاعات ہیں ،علاقے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

 اطلاعات پر صوبائی وزیر معدنیات نے صورتحال کا نوٹس لیکر چیف انسپکٹر مائنز کو خصوصی ہدایات دیں اور مزید ریسکیو ٹیمیں علاقے میں بھجوانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں