دوہرے قتل پرسماعت،ہفتے تک کارروائی رپورٹ طلب

 دوہرے قتل پرسماعت،ہفتے تک کارروائی رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں دوہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی پی او گوجرانوالہ کو گولیوں کے خول موازنہ کیلئے فرانزک ایجنسی کو پارسل کروا کر آئندہ ہفتے رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملزم شاہنواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سی پی اوگوجرانوالہ رانا ایاز سلیم عدالت پیش ہوئے اورکیس کی ناقص تفتیش پر تادیبی کارروائی کی رپورٹ پیش کی اورموقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر خالد محمود اور محرر کیخلاف کارروائی کی ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیسز کی خود نگرانی کیا کریں۔ آئندہ بدھ تک تمام کارروائی مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں