لاہور میں رات گئے شدیددھند موٹرویز بند ، آج بارش کا امکان

 لاہور میں رات گئے شدیددھند موٹرویز بند ، آج بارش کا امکان

لاہور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج جمعہ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا ودیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ لاہور میں رات گئے شدید دھند پڑنے سے حدنگاہ برائے نام رہ گئی ۔

 ٹریفک کوسڑکوں پر آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے اور ایم ٹو اسلام آبادپنڈ ی بھٹیاں لاہور سیکشن بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے دھند پڑنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے کہاہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے ،روڈ یوزرز محفوظ سفر کیلئے دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔ آج صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں بھی چند مقامات پر دھند پڑنے کاامکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں