پروڈکشن آرڈرز کے باوجود اعجاز چودھری کو سینیٹ اجلاس میں نہ لایا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)چیئرمین سینیٹ کی طرف سے پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے کے باوجود اعجاز چودھری کو سینیٹ اجلاس میں نہ لایا جاسکا،پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر لے کر آنے والی پولیس پارٹی جیل انتظامیہ کو ملے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر موصول نہیں کروائے گئے ، جیل کے مرکزی دروازے سے اسلام آباد پولیس کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق جو بھی احکامات موصول کروائے جائیں گے من وعن عملدرآمد ہوگا۔