مراکش کشتی حادثہ، ملوث انسانی سمگلرز کے نام سامنے آ گئے ،مقدمات درج

مراکش کشتی حادثہ، ملوث انسانی سمگلرز  کے نام سامنے آ گئے ،مقدمات درج

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر،نمائندگان دنیا) مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز کے نام سامنے آ گئے ،کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف تین مقدمات درج کئے ہیں۔

انسانی سمگلرز حسن شہزاد اور فرحان نفیس کشتی حادثے میں ملوث ہیں ۔حسن شہزاد اور فرحان نفیس گجرات کے ہیں جبکہ حسن سندھی اور رانا عثمان ڈسکہ کے رہائشی ہیں ،حادثے کے بعد سے حسن شہزاد ، فرحان نفیس اور دیگر دو انسانی سمگلرز روپوش ہیں۔ چاروں افراد کے نام پی این آئی لسٹ میں ڈال دئیے گئے ہیں ۔گوجرنوالہ سرکل میں 1 اور ایف آئی اے گجرات سرکل میں 2 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ میں شبنم بی بی کی مدعیت میں انسانی اسمگلروں اصغر سندھی اور اسامہ عرف رانا عثمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، جاں بحق علی رضا اور ابو بکر کا مقدمہ ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج کیا گیا ۔ گوجرانوالہ کے جاں بحق دونوں افراد کا مقدمہ گجرات کے انسانی سمگلر فہدی گجر کیخلاف درج کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف چار رکنی تحقیقاتی ٹیم مراکش روانہ ہوگئی ، ایڈیشل سیکریٹری داخلہ سلمان چودھری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جبکہ ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ منیر مسعود مارتھ ٹیم ممبر ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں