ٹرمپ کی حلف برداری، کئی پی ٹی آئی رہنما بھی شریک ہونگے ،عارف علوی،گنڈا پور کا جانے سے گریز

ٹرمپ کی حلف برداری، کئی پی ٹی آئی  رہنما بھی شریک ہونگے ،عارف  علوی،گنڈا پور کا جانے سے گریز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں جہاں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے تو وہیں تحریک انصاف کے کئی اہم رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تاہم دعوت نامہ موجود ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی دو اہم ترین شخصیات نے بعض سیاسی وجوہات پر تقریب میں جانے سے گریز کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق صدر عارف علوی کو آگاہ کیا گیا تھا کہ حلف برداری میں انکی شرکت کے دعوت نامے بھی موجود ہیں مگر بعض سیاسی وجوہات پر دونوں نے اس میں شرکت سے گریز کیا تاہم پی ٹی آئی کے کئی سرکردہ رہنما حلف برداری میں شریک ہوں گے ۔ پی ٹی آئی رہنما پہلے ہی واشنگٹن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ان میں سر فہرست سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ہیں ۔میجر (ر)طاہر صادق ،پی ٹی آئی کی آرگنائزیشن آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری سجاد برکی، عاطف خان، جنید بشیر ،ڈاکٹرعثمان ملک اور ڈاکٹر سائرہ بلال بھی تقریب کا حصہ ہونگے ۔تقریب میں کئی سرکرہ پاکستانی امریکن شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں جن میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جاوید انور بھی شامل ہیں۔ آئل ٹائیکون جاوید انورنے نومنتخب صدر کی انتخابی مہم میں بیس لاکھ ڈالر عطیہ کیے تھے ۔حلف برداری میں امریکن پاکستانی کاروباری شخصیت تنویر احمد بھی شریک ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں