تاریخی کامیابی پر حماس قیادت و اہل غزہ کو سلام، حافظ نعیم

تاریخی کامیابی پر حماس قیادت و اہل غزہ کو سلام، حافظ نعیم

کراچی(سٹاف رپورٹر)غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد اور قیدیوں کی رہائی کے آغاز پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت حماس مجاہدین اور اہل غزہ کی تاریخی کامیابی پر یوم عزم و تشکر کے سلسلے میں پیر کی شب شاہراہ قائدین پر عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 471 دن کے معرکے کے بعد تاریخی اور شاندار کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں اور حماس کی قیادت و اہل غزہ کی تاریخی مزاحمت، جدو جہد کو بھر پور خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں، اسرائیل کو ہر طرح کی سپورٹ اور حمایت جاری رہی، مغربی طاقتوں امریکہ، برطانیہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا، بد قسمتی سے عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں اور اسرائیل کی حمایت کا سبب بنیں، حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا، اہل غزہ نے اپنی جدو جہدسے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل کی قسمت میں مٹنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اہل غزہ کے عزم و حوصلے ، خواتین اور بچوں کے جذبوں سے ہار گیا تھا اس لیے جنگ بندی پر مجبور ہوا ۔ حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ غزہ کے عوام نے 15ماہ میں ایمان قرآن اور علم و دانش کے ساتھ اسرائیل دشمن طاقتوں کو شکست دی ، صبر و استقامت سے اور 50ہزار شہدا نے اپنے خون سے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ، وہ کہتے تھے ہم حماس کو ختم کردیں گے لیکن ان کا غرور خاک میں مل گیا، ہم اہل پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو مبارکباد بھی دیتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ اس تاریخی جیت اورکامیابی میں شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں