چینی کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کرینگے

 چینی کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کرینگے

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویرحسین نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کے چینی کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کیا جائے گا۔

شوگر ملز مالکان کو چینی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ریسرچ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شوگر ایڈوائزری بورڈکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں گنے کی فصل کے تخمینے اور 2024-25 کے مستقبل کی تشخیص کا جائزہ لیا گیا ۔ اعلامیہ میں بتایاگیاکہ دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں