سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا،تعداد40 ہوگئی

سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل  ججز نے حلف اٹھالیا،تعداد40 ہوگئی

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا، سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد چالیس ہوگئی ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ کے کمیٹی روم میں سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، وکلا رہنما اور ججز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، سندھ ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز میں جسٹس میران محمد شاہ ، جسٹس تسنیم سلطانہ ، جسٹس حسن اکبر ، جسٹس عبد الحامد بھرگڑی، جسٹس جان علی جونیجو ، جسٹس علی حیدر ، جسٹس محمد جعفر رضا ، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس ریاضت علی سہڑ ، جسٹس فیض الحسن شاہ ، جسٹس نثار احمد اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی شامل ہیں، نئے ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 40 ہوگئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں