گھی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلو تک اضافہ

گھی کی قیمتوں میں 10روپے  فی کلو تک اضافہ

لاہور( کامرس رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی مافیا متحرک، گھی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔

درجہ دوم کے مختلف برانڈز کے گھی 540 روپے سے بڑھاکر 550 روپے کلو ہوگئے ۔مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری گھی کمپنیوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے انتظامیہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے ۔عالمی مارکیٹ میں سویابین اور پام آئل سستا ہورہاہے یہاں گھی مہنگاکیا جارہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں