کور کمانڈر ہاؤس حملہ :پختونخوا کے وزیرسمیت 5بری
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی )جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور عاصم خان ، انعام خان ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم بری کر دیا۔
واضح رہے کہ پشاور میں 3 نومبر 2022 کو کور کمانڈر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے معاملے پر پولیس نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الٰہی کی گرفتاری سے متعلق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو خط لکھا تھا۔پنجاب کے شہر وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پشاور کے کور کمانڈر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے پر حاجی فضل الٰہی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، سرکاری ملازم کو نوکری سے روکنے اور حملے کی کوشش کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔