طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کے ملزم قیصر بٹ کی عبوری ضمانت کاتحریری فیصلہ جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے ملزم اور امیر بالاج ٹیپو کے مبینہ ساتھی قیصر بٹ کی عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری۔
فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ مقتول جاوید بٹ کے لواحقین عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ ملزم قیصر بٹ کے ساتھ سمجھوتہ ہو گیا ہے اور انہیں ملزم قیصر بٹ کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ۔ عدالت نے لواحقین کے بیان کی روشنی میں ملزم قیصر بٹ کی 2 لاکھ کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کر رکھا ہے ۔