دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر سیاستدان کردار ادا کریں :گورنر

  دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر  سیاستدان کردار ادا کریں :گورنر

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ دہشت گردوں کی بربریت سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیا ع ہوا۔

 دہشت گردوں نے عورتوں اوربچوں کو ڈھال بناکر بزدلانہ فعل کا مظاہرہ کیا ۔یہ بات انہوں نے فتح جنگ میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہید لانس نائیک عثمان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد کہی۔شہید کے اہل خانہ کو گورنر پنجاب نے گلے لگایا ، دلاسہ دیا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔گورنر نے کہا کہ پاک فوج کو جعفر ایکسپریس ٹرین جیسے دہشتگردی کے منصوبے  کو ناکام بنانے پر خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں ۔شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، پاک فوج اور سکیورٹی فورسزکے شہدا کے اہل خانہ کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ ملک کو اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں