اسٹیل مل کے جبری ریٹائرڈ ملازم کی خودسوزی

کراچی (سٹاف رپورٹر)ملیر میں پاکستان اسٹیل مل کے جبری ریٹائرڈ ملازم ارباب علی ولد رضا محمد سومرو نے غربت سے تنگ آکر خودسوزی کرلی جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیاگیا۔۔۔
تاہم دوران علاج ارباب علی جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔ارباب علی سومرو نے گزشتہ روز تنگ دستی اور مالی مشکلات کے باعث گھر میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، جس سے اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل گیا تھا۔ارباب علی کے جواں سال بیٹے سمیر علی نے بتایا کہ ان کے والد کو پاکستان اسٹیل مل سے جبری نکالے جانے کے بعد سے وہ مسلسل پریشانی کا شکار تھے ۔ گھر میں فاقہ کشی تھی اور اکثر ایک وقت کا کھانا بھی مشکل سے ملتا تھا۔ اسی تنگ دستی اور ذہنی دباؤ کے باعث انہوں نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔