جعلی ویزے پر البانیا جانیوالا مسافر 2ایجنٹوں سمیت گرفتار

جعلی ویزے پر البانیا جانیوالا  مسافر 2ایجنٹوں سمیت گرفتار

کراچی(این این آئی)جعلی ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش پرمسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی مرزا سکندر جبکہ ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی ویزا، ایجنٹوں سے 22 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا جبکہ 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں