گریڈ 22 میں ترقی ملتے ہی افسر ریٹائر، 2 آئندہ ماہ ہونگے

گریڈ 22 میں ترقی ملتے ہی افسر ریٹائر، 2 آئندہ ماہ ہونگے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )اعلیٰ اختیارتی بورڈ اجلاس میں ترقی پانے والے پولیس گروپ کے ایک افسر گریڈ22 کے باضابط احکامات سے قبل ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے جبکہ سیکرٹریٹ سروس کے دوافسران ایک ماہ میں ملازمت سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

 اعلٰی اختیاراتی بورڈمیں گریڈ22میں ترقی پانے والے افسرمحمد زبیر ہاشمی 60سال عمر پوری ہونے پر 10مارچ کو ملازمت سے ریٹائر ہوگئے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 5 اور 10 مارچ کو ہونے والے اعلٰی اختیار اتی بورڈ میں ترقی پانے والے افسران کی گریڈ22 میں ترقی کے باضابط احکامات تاحال جاری نہیں ہوئے ۔ بورڈاجلاس میں گریڈ22 میں ترقی پانے والے افسران میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابط ڈویژن ظہور احمد یکم اپریل ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر نواز احمد 15اپریل 2025 کو 60 سال عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔ پاکستان پولیس سروس کے بی اے ناصر یکم دسمبر 2025 ، غلام نبی میمن یکم جنوری 2026، عمران یعقوب 5 جنوری2026 اور محمد طاہر رائے 2فروری 2026 کو ملازمت سے ریٹائرڈ ہوں جائیں گے ۔ افسران کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیکرٹریٹ سروس گریڈ22 کی دو اسامیاں ایک ماہ بعد اور ایک سال میں پولیس سروس کی پانچ اسامیاں ایک بار پھر خالی ہو جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں