پہلے پینے کا پانی دیں، پھر نہریں نکالنے پر غور کریں،خالد مقبول

 پہلے پینے کا پانی دیں، پھر نہریں  نکالنے پر غور کریں،خالد مقبول

حیدرآباد(نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی دہشت گرد مساجد میں خودکش حملے کر رہے ہیں، جس کا فوری سدباب ہونا چاہیے۔

راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم پر سیاست کے بجائے ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کیے جائیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کراچی کو کیا اس کے حصے کا 37 فیصد پانی مل رہا ہے ؟ پہلے عوام کو پینے کا پانی دینا ضروری ہے ، اس کے بعد نہریں نکالنے پر غور ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں