پارٹی بیانیہ عملی شکل میں سامنے لانا ہو گا :راجہ پرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سرگرم سوشل میڈیا کے بغیر ہم سیاست میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔۔۔
پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو منظم کرنے پرخصوصی توجہ دینا ہو گی اورپارٹی کے بیانیے کو عملی شکل میں سامنے لانا ہو گا۔وہ گورنر ہاؤس لاہور میں پی پی وسطی پنجاب کے انفارمیشن بیورو کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ سینئررہنما ندیم افضل چن، جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ،فیصل میر،ثانیہ کامران،عائشہ نواز ،بشریٰ منظور مانیکا،احسن رضوی،ذیشان شامی،رائو بابر ،جمیل نسیم صابر،فرخ بصیر،عمائمہ افتخار،عثمان اعوان ودیگر شریک تھے ۔ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے انفارمیشن بیورو کی کارکردگی اور آئندہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر انفارمیشن بیورو کی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ ندیم افضل چن نے خطاب میں کہا پیپلز پارٹی میں قیادت اور کارکن کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہو نگے ۔ترجمانوں،سوشل میڈیا موبلائزرز اور ٹی وی پر جانیوالوں کی فہرستیں تیار کی جائیں اور پارٹی میں کنٹینٹ رائٹرز کی ٹیم تشکیل دی جائے ۔ثانیہ کامران نے کہا رہنمائوں کو روزانہ کی بنیاد پر پارٹی بیانیے کی گائیڈ لائن دی جائے ۔