برکی میں دو کمسن بہنیں غلطی سے بلیچ پینے سے جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقہ میں دو کمسن بہنوں نے غلطی سے کپڑے دھونے والی بلیچ پی لی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق 2 سالہ عائزل اور 4 سالہ جنت اپنی تائی کے گھر کھیلنے گئیں جہاں دونوں نے غلطی سے بلیچ پی لیا جس سے انکی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے ورثا کی جانب سے پوسٹمارٹم اور قانونی کارروائی سے انکار پرلاشیں ضروری کارروائی کے بعد انکے حوالے کر دیں۔