رشوت دیکر چھٹیاں لینے پرسرکاری ہسپتالوں کی 19نرسز معطل

لاہور(ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے)رشوت دیکر چھٹیاں لینے، غیر حاضری اور دوران ڈیوٹی پرائیویٹ نرسنگ کالجز میں پڑھانے پرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی 19 نرسز کو معطل کر دیا۔
گریڈ 16 سے 19 تک کی معطل ہونیوالی نرسز میں ٹی ایچ کیو ہسپتال تھل کی ہیڈ نرس یاسمین بی بی، ڈی ایچ کیو بھکر کی آمنہ بی بی ، نرسنگ کالج چلڈرن ہسپتال کی پرنسپل نازیہ الیاس،سروسز ہسپتال سے اقرا حبیب، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ سے ایزادہ فرحانہ، میو ہسپتال سے سمیراتبسم ، روبینہ کوثر،صائمہ کرم دین،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز سے نائلہ رانی ، جنرل ہسپتال سے جیری زاہد، سروسز ہسپتال سے الوینہ بی بی، چلڈرن ہسپتال سے نائلہ خالد ،ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں سے غلام صابری، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے روبینہ خورشید ، نشتر ہسپتال ملتان سے ہیڈ نرس طاہرہ اسلم، ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ سے راشدہ بی بی، پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فوزیہ ستاراور ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد کی شاہین نزاکت شامل ہیں۔