لالیاں:بس ، ویگن تصادم 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

چنیوٹ (نیوز ایجنسیاں )چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے لاری اڈا میں بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم ،5 افراد جاں بحق، خواتین بچوں سمیت16 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا جن میں سے خاتون سمیت 5 افراد کو نازک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔ بس میں شوگر ملز کے ورکرز سوار تھے ، ویگن سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی،تیز رفتاری سے اوورٹیکنگ پرویگن مکمل تباہ ہوگئی۔ حادثے میں ویگن سوار63 سالہ خالد پرویز (سرگودھا)،39 سالہ شوکت رمضان (بھلوال)23 سالہ گل جان (چنیوٹ)، 22 سالہ تازہ گل (چنیوٹ)اور 62 سالہ مجید (فیصل آباد )جاں بحق ہوگئے جبکہ سرگودھا، میانوالی،خوشاب اورفیصل آباد کے رہائشی عبدالرحمن ،عبدالحسیب ،بیگم جاناں،فیصل ذاکر ،عشرت پروین ،غلام مصطفیٰ ،ثانیہ سہیل ،عامر اختر ،ساجدہ ناصر ،حسنین فدا ،ارشد ودیگرافراد زخمی ہو گئے ۔ ضلعی انتظامیہ نے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ۔