وفاق اور پنجاب میں 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید تعطیلات

اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، دنیا نیوز)وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پرپیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔جمعرات 3 اپریل سے دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے ۔اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ملا کر چھٹیوں کی مجموعی تعداد 4 ہو جائے گی جبکہ ان اداروں میں جن میں ہفتے کو بھی تعطیل ہوتی ہے چھٹیوں کی تعداد 5 ہوگی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی، 31 مارچ سے 2 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو فالو کیا گیا ہے ۔