لاکھوں مسلمان کل اعتکاف بیٹھیں گے ، مساجد میں انتظامات مکمل

لاکھوں مسلمان کل اعتکاف بیٹھیں  گے ، مساجد میں انتظامات مکمل

اسلا م آباد (آئی این پی)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لاکھوں مسلمان کل 21مارچ بروز جمعۃ المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔۔۔

 اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، گھروں میں بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔اعتکاف 20رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد سے شروع ہوکر عید الفطر کاچاند نظر آنے تک جاری رہتاہے ۔اعتکاف کے دس دن معتکفین حضرات تلاوت قرآن پاک، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں