حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں:شاہد عباسی

حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں:شاہد عباسی

لاہور(دنیا نیوز،آئی این پی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ماضی کی ناکام حکومت کی طرح یہ حکومت بھی پرانی غلطیاں دہرا رہی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 حکومت میں صلاحیت نہیں مسائل کو حل کر سکے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب تک حکومت بلوچستان کے لوگوں کی محرومی دور نہیں کرے گی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ اپوزیشن جماعت کا مطالبہ تھا تو پیرول پر بانی پی ٹی آئی کو امن وامان پر بات چیت کیلئے لے جاتے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے ہیں۔ چینی کی قیمت میں اضافہ حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے جبکہ ن لیگ نے پہلے سولر پالیسی بنائی اور اب خود ہی توڑ دی۔ شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی )میں شامل ہورہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں