غزہ میں اسرائیلی جارحیت، آج ملک گیر احتجاج:حافظ نعیم

 غزہ میں اسرائیلی جارحیت، آج ملک گیر احتجاج:حافظ نعیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف آج جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

  اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں امریکی قونصل خانوں کی جانب مارچ کیا جائے گا، نواز شریف، بلاول بھٹواور عمران خان امریکی پشت پناہی کی مذمت کریں۔ انتظامی مشنری پرامن مارچ کا راستہ نہ روکے ،وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہروں کی اجازت جبکہ پاکستان میں امریکی غلام سفارتخانوں کے باہر احتجاج روکتے ہیں۔ سب پارٹیوں کو ٹرمپ کی خوشنودی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، پوری قوم امریکا اور ملک میں اسکے آلہ کاروں کیخلاف احتجاج میں شرکت کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس میں کیا۔ امیر جماعت نے کہابحیثیت مسلمان اور انسان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اہل فلسطین کا ساتھ دیں ،آج تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد عوام اہل فلسطین کیلئے آواز بلند کرینگے ۔ لاہور میں مسجد شہدا کے سامنے مارچ ہوگا۔ سوشل میڈیا پر رپورٹس گردش کررہی ہیں ، ملک میں مخصوص لابی مسلسل ایکٹو ہے کہ اسرائیل سے راہ ورسم بڑھائے جائیں، ہوسکتا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر بعض مسلم ممالک دباؤ بھی ڈالیں، حکومت ایسی جسارت نہ کرے ، پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ فلسطین ہی واحد ریاست ہے ، اسرائیل ناجائز اور قابض ریاست ہے ، قائد اعظمؒ نے اس پر پالیسی بیان دیا ہوا ہے ، یہی ریاست کی پالیسی ہے ، اس سے انحراف کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔ مختلف سوالات کا جواب دیتے انہوں نے کہامہنگی بجلی، گیس، ناجائز ٹیکسز کیخلاف عید کے بعد تحریک شروع کرینگے ،بلوچستان پر قومی پالیسی کیلئے آئندہ ماہ اسلام آباد میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرکے کانفرنس کرینگے ،ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی کی وجوہات تلاش کرکے انکا سدباب کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں