مہنگائی میں کمی ، 18اشیائے ضروریہ سستی، 11کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی میں کمی ، 18اشیائے ضروریہ  سستی، 11کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے ، گزشہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.35فیصد تک کمی ریکارڑ کی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 1.20 فیصد ریکارڈ ہوئی، ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء سستی، 11 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 67 پیسے سستے ہوئے ، گزشتہ ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 23 پیسے کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 13 روپے 41 پیسے سستے ہوئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 35 روپے سے زائد تک سستا ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر چینی فی کلو 1 روپے 49 پیسے تک سستی ہوئی، چائے کی پتی، دال ماش، مونگ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ عید سے قبل کپڑوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، فی میٹر 18 روپے تک مہنگے ہو گئے ، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر فی کلو 50 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا۔ سگریٹ، بیف، دہی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، چاول، مٹن، تازہ دودھ، خشک دودھ سمیت 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں