کراچی پورٹ ٹرسٹ پرتجاوزات،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

کراچی پورٹ ٹرسٹ پرتجاوزات،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں )قومی ا سمبلی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 1100 ایکڑ اراضی پر سیاسی اثرات اور دیگر عوامل کے باعث تجاوزات کا انکشاف ہوا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزیر بحری امور جنید انور چودھری نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں،وزیراعظم کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم میں اب تک 60 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے ، وزیر مملکت بحری امور نے کہا کہ آمدن میں اضافہ کے لئے فلیٹ میں نئے جہاز شامل کئے جا رہے ہیں ، 2023 میں 29 ارب روپے سے زائد منافع تھا، اس میں کچھ جہاز بیچے گئے تھے ۔وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ریلوے میں ایک ہزار پولیس اہلکار بھرتی کئے جا رہے ہیں،بلوچستان میں ٹرین پر اب 22 سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے ۔وزیر مملکت برائے قومی صحت مختار احمد ملک نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ،ڈرگز اور کاسمیٹک کو ملا کر ایک اتھارٹی قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ،بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں