ایف بی آر نے فروری کے ریٹرن 27 مارچ تک جمع کرانے کی مہلت دیدی
اسلام آباد (آئی این پی)ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشوارے جمع کروانے کی مدت میں توسیع کر دی ہے ۔
ایف بی آر نے فروری کے ریٹرن 27 مارچ تک جمع کرانے کی مہلت دیدی ، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 18 مارچ تھی تاہم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔